اس کے تن پر بڑی صفائی ہے
اس کے تن پر بڑی صفائی ہے
دل میں شاید کوئی برائی ہے
اپنے ایمان کی حفاظت کر
اب تو نمرود کی خدائی ہے
عیش ہیں اپنے رہنماؤں کے
زندگی ان کو راس آئی ہے
اپنی معصومیت میں گم رہ کر
عمر بھر ہم نے مات کھائی ہے
بزدلی کا ثبوت بنتے ہیں
آنسوؤں میں یہی برائی ہے
ان کے شعروں کی داد مل جائے
شاعروں کی یہی کمائی ہے
اے انیسؔ اس وطن سے الفت کی
ہم نے قیمت بڑی چکائی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.