اس نے دیکھا ادھر تو غزل ہو گئی
مل گئی جب نظر تو غزل ہو گئی
بوندیں برسات کی مثل شبنم گریں
ان کے رخسار پر تو غزل ہو گئی
فاصلہ ان لبوں سے لبوں کا مرے
جب ہوا مختصر تو غزل ہو گئی
اس کی تصویر سے بات کرتے ہوئے
شب گئی جب گزر تو غزل ہو گئی
ایک پل کے لئے میں غم دہر سے
جب ہوا بے خبر تو غزل ہو گئی
کر کے تنہائیوں کے حوالے مجھے
چھپ گیا جب قمر تو غزل ہو گئی
اس کے آنے کی جب وہ خبر اے فرازؔ
ہو گئی معتبر تو غزل ہو گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.