اس یار گلبدن کو بولو سلام میرا
بعد از کہو حقیقت سارا تمام میرا
اول اوسے سراکر بولو تمام حقیقت
او داد گر ہے داور دے گا انعام میرا
امید دو جہاں کا رکھتا ہوں میں اسی سوں
اوس نام کا وظیفہ ہے صبح و شام میرا
یک جرعہ اپنے لب کا نا بھیجنا سبب کیا
میں عقل سوں پچھانا ہے عشق خام میرا
ہر وقت میں عبادت کرتا ہوں باجماعت
رکھتا ہوں ساتھ اوس کو کر کر امام میرا
مجھ درد کا مداوا کہنہ شراب کیتی
اس کیف سوں لبالب پر کر یو جام میرا
او بادشاہ خوباں قادرؔ ہے نام اوس کا
خلعت عطا کرے گا سن کر کلام میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.