وہی تیور وہی لہجہ ابھی تک
وہی تیور وہی لہجہ ابھی تک
میرا قاتل نہیں بدلہ ابھی تک
نگاہوں میں وہی جادو ہے قائم
ہمیں ہے جان کا خطرہ ابھی تک
ہمارے بیچ میں شکوے گلے ہیں
یہ رشتہ ہے تبھی گہرا ابھی تک
تمہیں اڑنا مبارک ہو فلک پر
زمیں سے ہے مرا رشتہ ابھی تک
وہی مشکل سفر رستہ اندھیرا
ہمارا کچھ نہیں بدلہ ابھی تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.