واللہ یہ حسن اس پہ یہ مچلا ہوا شباب
واللہ یہ حسن اس پہ یہ مچلا ہوا شباب
ساغر شراب میں ہے کہ ساغر میں ہے شراب
زاہد سمجھتا کیا ہے تو میرے گناہ کو
میرا ثواب معصیت تیرا گناہ ثواب
دل میں تڑپ نگاہ میں آنسو لبوں پہ آہ
واللہ کیا ملا مجھے سامان اضطراب
ہاں دیکھنا اثر مری آہ سحر کا تم
خود شرم ہی ہٹائے گی رخ سے ترے نقاب
سب پریمؔ زندگی کا یہی راز ہو تو ہو
جیسے لب بھنور کوئی اٹھتا ہوا حباب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.