وقت کے پاس کہاں سارے حوالے ہوں گے
وقت کے پاس کہاں سارے حوالے ہوں گے
زیب قرطاس فقط یاس کے ہالے ہوں گے
کھوجتا کیا ہے اندھیروں میں تفاہم کے دیے
آ چراغوں میں لہو ڈال اجالے ہوں گے
دشت میں جا کے ذرا دیکھ تو آئے کوئی
ذرے ذرے نے مرے اشک سنبھالے ہوں گے
یوں تو مقدور نہیں تجھ کو تری قسمت پر
ہاں مگر تو نے کئی سکے اچھالے ہوں گے
ہم تھے خوشبو کے خریدار مگر کیا معلوم
سرخ پھولوں نے یہاں سانپ بھی پالے ہوں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.