وداع کرتا ہے دل سطوت رگ جاں کو
وداع کرتا ہے دل سطوت رگ جاں کو
خبر کرو مرے خوابوں کے شب سلیماں کو
محیط جاں نہ کوئی ذائقہ نہ سبزۂ شب
تلاش کرتی ہے خوشبو کسی گریباں کو
مجھے یہ فصل خزاں خواب کاٹ لینے دو
کہ پھر نہ نکلے کوئی دوسرا بیاباں کو
لہو کو آنکھ میں رہنے کا زعم تھا ورنہ
ٹپک بھی سکتا تھا بہلا کے دل کے طوفاں کو
مجھے تو غم بھی پنہ زاد ہی لگے اب تو
کہ آ نکلتی ہے حسرت بھی سیر مژگاں کو
کسی عدو کی مروت سے اب بھی تازہ ہیں
وہ زخم خواب کہ جو ڈھونڈتے ہیں پیکاں کو
حساب اس کی محبت کا حرف حرف کروں
جو آ گیا تھا مری تشنگی کے ساماں کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.