بوسیدہ کتاب میں ملا تھا
بوسیدہ کتاب میں ملا تھا
وہ لفظ جو مجھ سے کھو گیا تھا
اک پارک میں لوگ ہنس رہے تھے
میں اور اداس ہو گیا تھا
ہوش آتا سماعتوں کو جب تک
آواز كا قحط پڑ چکا تھا
تصویر نہیں تھی رنگ تھا وہ
جو آنکھ میں ایک دم چبھا تھا
پھر نیند کے دشت میں کھڑا ہوں
وہ خواب یہیں کہیں گرا تھا
اس طرح کھلا تھا وہ ابر مجھ پر
میں خاک سے رنگ ہو گیا تھا
مرتا ہے کوئی اتنی جلدی
وہ شخص بڑا اتاولا تھا
Ham Zameen Par Aasmaan Ke Phool Hain
Buy This BookAdditional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.