وصال چھوڑ ہمیں دید بھی نہیں ہوتی
وصال چھوڑ ہمیں دید بھی نہیں ہوتی
کہ لین دین میں اتنی کمی نہیں ہوتی
پلٹ کے آئے ہو تم میرے زخم بھرنے کو
حضور والا مجھے اب خوشی نہیں ہوتی
تمہارا ہجر کوئی عام مسئلہ نہیں ہے
میں رو پڑوں گا کہ اب خامشی نہیں ہوتی
ہمی نکھارتے ہیں تجھ کو اے بکھرتے شخص
ہمی نہ ہوتے تر و تازگی نہیں ہوتی
میں چل دیا تو پلٹ کر کبھی نہیں آنا
یہ سوچ کر تجھے افسردگی نہیں ہوتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.