وہ آدمی جو درد کا حامل نہیں رہا
وہ آدمی جو درد کا حامل نہیں رہا
کیف غم حیات اسے حاصل نہیں رہا
پہلا سا اب وہ رنگ محافل نہیں رہا
اس شوخ کا کوئی متبادل نہیں رہا
اے موج عزم ساز تلاطم میں لے کے چل
اب اعتبار غیرت ساحل نہیں رہا
محروم ظرف ہو گئے شاید جنوں مزاج
زنداں میں کیوں وہ شور سلاسل نہیں رہا
اے رب کائنات ہمیں پاک خون دے
میزان دہر میں کوئی عادل نہیں رہا
مہکا رہا میں نکہت جاناں میں ہر نفس
چونکہ خیال زلف سے غافل نہیں رہا
اے دست ظلم تو نے یہ سوچا بھی ہے کبھی
کیا ہوگا تو جو ظلم کے قابل نہیں رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.