وہ ابھی اڑان میں ہے کیا
اب بھی امتحان میں ہے کیا
بار بار چونکتا ہوں میں
کوئی اس مکان میں ہے کیا
اے خدا تو ہی تو ہے مرا
تو بھی آسمان میں ہے کیا
ایک پل جو مجھ سے کھو گیا
وہ تری امان میں ہے کیا
ڈر رہا تھا بارشوں سے جو
اب بھی سائبان میں ہے کیا
میں ابھی تلک مرا نہیں
تیر ابھی کمان میں ہے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.