وہ اگر ہے بے وفا تو چھوڑ اس کے حال پر
وہ اگر ہے بے وفا تو چھوڑ اس کے حال پر
زخم اگ آئیں گے ورنہ آنسوؤں سے گال پر
عشق کے دریا میں پگلے اور بھی ہیں مچھلیاں
پھینکتا ہے جال اپنا کیوں ہمارے جال پر
جو محبت میں دیا تھا آپ نے پہلے پہل
آج بھی خوشبو لگاتا ہوں اسی رومال پر
آسماں جیسی سجاوٹ تو نہیں کر پاؤں گا
میں ستارے ٹانکتا رہتا ہوں پھر بھی شال پر
کارخانہ بند ہو جائے گا اپنے جسم کا
بیٹھ جائیں گی اگر یہ دھڑکنیں ہڑتال پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.