وہ بت بنا نگاہ جمائے کھڑا رہا
وہ بت بنا نگاہ جمائے کھڑا رہا
میں آنکھ بند کر کے اسے پوجتا رہا
خوش فہمیوں کا آج بھرم کھل گیا تو کیا
اک موڑ پر تو اس کا مرا سامنا رہا
تم کو تو ایک عمر ہوئی ہے جدا ہوئے
حیراں ہوں رات بھر میں کسے ڈھونڈھتا رہا
اک اک دریچہ بند تھا پھر بھی یہ ڈر رہا
چھپ چھپ کے جیسے کوئی ہمیں جھانکتا رہا
اس کی نگاہ فتنہ ادا تو بہانہ تھی
خود میرا دل بھی میرا لہو چوستا رہا
انجمؔ کسے خبر کہ کوئی محو انتظار
کل جلتی دوپہر میں اکیلا کھڑا رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.