وہ دھوپ چھاؤں میں ہوگا ہواؤں میں ہوگا
وہ دھوپ چھاؤں میں ہوگا ہواؤں میں ہوگا
وہ کوئی جسم نہیں ہے خلاؤں میں ہوگا
وہ پھول پھول کی خوشبو وہ ڈال ڈال کا لوچ
بہار و کیف کی چنچل رداؤں میں ہوگا
نچا تو ٹوٹ کے برسے گا وادی وادی میں
وہ بوندیوں کا پھریرا گھٹاؤں میں ہوگا
فراز نور سے اترا جو وادیوں کی طرف
کہیں نشیب کی اندھی گپھاؤں میں ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.