وہ جتنی دیر تلک بزم میں رہا مرے ساتھ
وہ جتنی دیر تلک بزم میں رہا مرے ساتھ
بہت ہی اچھا رویہ تھا وقت کا مرے ساتھ
جب اس نے حامی بھری ساتھ کی یقیں نہ ہوا
میں ایک دم سے یہ کہنے لگا کہ کیا مرے ساتھ
میں تجھ سے ملنے یہی سوچ کر نہیں آیا
کہ ہوگا پھر مرے دل کا مقابلہ مرے ساتھ
اگر تو چاہے مرے ساتھ چل پہ یاد رہے
کسی کو ہوتا نہیں ویسے فائدہ مرے ساتھ
تو خود ہی جانتا ہے جب صحیح اور غلط
تو بھائی آیا ہی کیوں کرنے مشورہ مرے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.