وہ کہہ رہے ہیں سناؤ کوئی ترانۂ عشق
وہ کہہ رہے ہیں سناؤ کوئی ترانۂ عشق
کہاں سے لاؤں وہ انداز والہانۂ عشق
وہ ان کی چشم کرم پر دل و نگاہ کی قدر
وہ ان کے ظلم پہ جذبات باغیانۂ عشق
وہ میری درد بھری عرض التجا آمیز
وہ ان کا طرز تکلم مغائرانۂ عشق
وہ عشق رفتہ کے قصے وہ پیار کی باتیں
پھر ان کا مجھ سے وہ برتاؤ جارحانۂ عشق
وہ میری ان سے شکایات جور بے بنیاد
وہ ان کی مرحمت خاص غائبانۂ عشق
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.