وہ کون ہے جو گلی میں کب سے سسک رہا ہے بلا کے لاؤ
وہ کون ہے جو گلی میں کب سے سسک رہا ہے بلا کے لاؤ
پکارتا بھی نہیں کسی کو جھجھک رہا ہے بلا کے لاؤ
وہ شہر بھر کا چہیتا پاگل وہ ہنستے رہنا ہے جس کی عادت
وہ آئنے کو رکھے مقابل بلک رہا ہے بلا کے لاؤ
وہ لڑکا جس کی خموش آنکھوں میں راز کتنے چھپے ہوئے ہیں
جنوں میں کیا کیا عجیب کلمات بک رہا ہے بلا کے لاؤ
وہ در حقیقت ہے شاہزادہ جو اک پری رو پہ مر مٹا ہے
فقیر کا بھیس لے کے ایدھر بھٹک رہا ہے بلا کے لاؤ
وہ ایک غنچۂ گل تھا پہلے ہوا ہے کیا اس کے ساتھ وہ جو
اب ایک آتش کدے کے جیسا دھدھک رہا ہے بلا کے لاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.