وہ ملا کے نظر اس ادا سے چلا
جیسے ملنے کسی اپسرا سے چلا
کون کہتا ہے صاحب دوا سے چلا
وہ ہماری تمہاری دعا سے چلا
سر جھکانے کی اس نے ادا سیکھ لی
جو ہمیشہ رضائے خدا سے چلا
اس دیے کی حماقت ذرا دیکھیے
آج لڑنے وہ بہتی ہوا سے چلا
اس کو جنت ملے گی یہ طے ہو گیا
نیک راہوں پہ جو بھی سدا سے چلا
چاند بادل میں چھپ کے نہیں رہ سکا
ہولے ہولے وہ باہر گھٹا سے چلا
غلطیوں کی سزا جب بھگتنی پڑی
کر کے توبہ وہ اپنی خطا سے چلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.