Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ مجھ میں تھا نہاں میں دیکھتا کیا

حفیظ شاہد

وہ مجھ میں تھا نہاں میں دیکھتا کیا

حفیظ شاہد

MORE BYحفیظ شاہد

    وہ مجھ میں تھا نہاں میں دیکھتا کیا

    پس دیوار جاں میں دیکھتا کیا

    کتاب زندگی زیر نظر تھی

    حدیث دلبراں میں دیکھتا کیا

    مجھے چلنا تھا اپنے راستے پر

    نشان رفتگاں میں دیکھتا کیا

    نظر میں تھا وہ مہتاب تمنا

    جمال کہکشاں میں دیکھتا کیا

    فنا کی زد پہ تھا بازار دنیا

    یہاں سود و زیاں میں دیکھتا کیا

    مری آنکھیں بھری تھیں آنسوؤں سے

    سر شہر فغاں میں دیکھتا کیا

    ٹھکانا تھا مرا دشت جنوں میں

    خرد کی بستیاں میں دیکھتا کیا

    مری مجبوریاں بھی کم نہیں تھیں

    تری مجبوریاں میں دیکھتا کیا

    اسے جب امتحاں لینا نہیں تھا

    نصاب امتحاں میں دیکھتا کیا

    مری پرواز تھی شاہدؔ فلک پر

    زمیں کی پستیاں میں دیکھتا کیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے