وہ تیرا مجھ سے کہا حرف حرف سچ نکلا
وہ تیرا مجھ سے کہا حرف حرف سچ نکلا
بھلا میں کون ترا حرف حرف سچ نکلا
کہا تھا اس نے محبت فریب ہے دل کا
وہ جب بھی دور گیا حرف حرف سچ نکلا
انا پرستی میں اپنی مثال آپ تھا وہ
جو اس نے چاہا کیا حرف حرف سچ نکلا
نہیں ہے کوئی شکایت مجھے زمانے سے
مجھے تھا جو بھی گلہ حرف حرف سچ نکلا
لکھی تھی اس نے محبت کی بے قراری اور
وہ جو بھی لکھ نہ سکا حرف حرف سچ نکلا
نہیں ہو تم تو اذیت ہے کاروبار حیات
یہ جھوٹ تیرا پیا حرف حرف سچ نکلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.