اے کاش ملے یار کا دیدار مسلسل
اے کاش ملے یار کا دیدار مسلسل
میں جس کے لیے جاتا ہوں دربار مسلسل
میں راہ وفا دیکھنا سر کر کے رہوں گا
رستے میں کھڑی لاکھ ہو دیوار مسلسل
جا صاحب زر جیت بنی تیرا مقدر
ہم ایسے غریبوں کی ہوئی ہار مسلسل
پھیلائے نہیں ہاتھ کسی فرد کے آگے
ثابت ہوئے ہر حال میں خوددار مسلسل
جب نام ہوا میرا ترے نام سے منسوب
جلنے لگے سب صورت اغیار مسلسل
دنیا ہے معاذؔ اب بھی محبت سے گریزاں
لٹکی رہی ہر دور میں تلوار مسلسل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.