یار بھی آزمانے لگتے ہیں
یار بھی آزمانے لگتے ہیں
زخم دل پر لگانے لگتے ہیں
گھونپ کر وہ چھرا بغل میں اب
مجھ سے ہنسنے ہنسانے لگتے ہیں
ساتھ آ جائے وہ اگر میرے
سارے موسم سہانے لگتے ہیں
رازداں بھی عجیب ہیں میرے
بات دل کی بتانے لگتے ہیں
اور شدت سے یاد آتے ہو
جب تمہیں ہم بھلانے لگتے ہیں
میری حالت کو دیکھ کر سب لوگ
جانے کیوں مسکرانے لگتے ہیں
آؤ شکوے بھلا نہ ڈالیں علیمؔ
پیار کو گنگنانے لگتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.