یہ دور محبت کا لہو چاٹ رہا ہے
انسان کا انسان گلا کاٹ رہا ہے
دیکھو نہ ہمیں آج حقارت کہ نظر سے
یارو کبھی اپنا بھی بڑا ٹھاٹ رہا ہے
پہلے بھی میسر نہ تھا مزدور کو چھپر
اب نام پہ دیوار کے اک ٹاٹ رہا ہے
دیکھا ہے جسے آپ نے نفرت کی نظر سے
نفرت کی خلیجوں کو وہی پاٹ رہا ہے
حیران ہوں کیا ہو گیا اس شخص کو انورؔ
جس ڈال پہ بیٹھا ہے اسے کاٹ رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.