یہ حکم ہے کہ اندھیرے کو روشنی سمجھو
یہ حکم ہے کہ اندھیرے کو روشنی سمجھو
ملے نشیب تو کوہ و دمن کی بات کرو
نہیں ہے مے نہ سہی چشم التفات تو ہے
نئی ہے بزم طریق کہن کی بات کرو
فریب خوردۂ منزل ہیں ہم کو کیا معلوم
بہ طرز راہبری راہزن کی بات کرو
خزاں نے آ کے کہا میرے غم سے کیا حاصل
جہاں بہار لٹی اس چمن کی بات کرو
قدم قدم پہ فروزاں ہیں آنسوؤں کے چراغ
انہیں بجھاؤ تو صبح وطن کی بات کرو
بہار آئے تو چپ چاپ ہی گزر جائے
نہ رنگ و بو کی نہ سرو و سمن کی بات کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.