یہ جو عشق ہے یہ بلا ہے یا ہے طلسم یہ کہ کمال ہے

یہ جو عشق ہے یہ بلا ہے یا ہے طلسم یہ کہ کمال ہے
امیتا پرسو رام میتا
MORE BYامیتا پرسو رام میتا
یہ جو عشق ہے یہ بلا ہے یا ہے طلسم یہ کہ کمال ہے
گو یہ زندگی کا عروج ہے یہی زندگی کا زوال ہے
ہے جو رات دن تری آرزو یہ جو ہر گھڑی تری جستجو
اسے کیا کہوں کہ یہ سلسلہ خود اذیتی کی مثال ہے
یوں ہی گنگناتا ہے دل مرا ہے بھرم کی تو ہے یہاں کہیں
مجھے ہے خبر تو یہاں نہیں یہ تو موسموں کی ہی چال ہے
تھی عجب سی مانگ حضور کی رہیں پاس بھی ذرا دور بھی
ہوا یہ نتیجہ کہ اب جو ہے نہ تو ہجر ہے نہ وصال ہے
وہی الجھی الجھی سی گفتگو کوئی کھیل ہے یہ کہ چال ہے
تجھے جب بھی پوچھوں میں کچھ کبھی ترا ہر جواب سوال ہے
تو نہیں یہاں تری یاد ہے ترا ہجر میری حیات اب
تو نہ ہو کے بھی مرے پاس ہے یہ محبتوں کا کمال ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.