یہ زمیں ہوں وہ آسماں بھی ہوں
یہ زمیں ہوں وہ آسماں بھی ہوں
میں یہاں بھی ہوں میں وہاں بھی ہوں
مرتبہ میرا جو بھی ہے سو ہے
بہت اچھا ہوں میں جہاں بھی ہوں
مجھ سے باہر مرا سراغ نہیں
میں کہ منزل بھی ہوں نشاں بھی ہوں
تن تنہا بھی گامزن ہوں اور
ساتھ سب کے رواں دواں بھی ہوں
مجھ سے میرے سوا نہ کچھ بھی مانگ
میں سفر بھی ہوں ارمغاں بھی ہوں
ذرا آگے نکل کے دیکھوں اگر
میں کوئی یاد رفتگاں بھی ہوں
زندگی کی ہوں بے نشانی بھی
میں کسی گور کا نشاں بھی ہوں
فخر بھی ہے کہ پھر بھی ہوں بیتابؔ
اپنی ہستی سے بدگماں بھی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.