اِس طرح دیکھ رہا ہے کوئی حیرانی سے
اِس طرح دیکھ رہا ہے کوئی حیرانی سے
جیسے پہچان ہی لے گا مجھے آسانی سے
مجھ سے ملنے کوئی آۓ تو یہ کہنا اس سے
لوٹ جاۓ نہ ملے اپنی پشیمانی سے
رونقیں راس نہیں آئیں مجھے کیا کرتا
مشورہ کر لیا پھر بعد میں ویرانی سے
یاد آتا ہے وہ جلتا ہوا گھر جب مجھ کو
ڈرنے لگتے ہوں چراغوں کی نگہبانی سے
تُو سرِِ عام بھلے ہنستا رہے کتنا ہی
لوگ پڑھتے ہیں اُداسی تری پیشانی سے
جِتنی مشکل سے ملا تھا تمہیں کوئی عیّابؔ
تم نے کھویا ہے اُسے اُتنی ہی آسانی سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.