زباں مجبور ہے لب پر فغاں ہے
زباں مجبور ہے لب پر فغاں ہے
سراپا درد میری داستاں ہے
نگاہ یار بھی ہے بد گماں سی
غرور حسن بھی دامن کشاں ہے
فراق دوست کا کیا ذکر آخر
وصال یار بھی دل پر گراں ہے
یہاں پر بات کرنا ہے قیامت
وہاں فریاد کی جرأت کہاں ہے
مرا غم ہے مرا سرمایۂ زیست
مرا ہر اشک میرا ترجماں ہے
خمار آلود نظروں میں ہے جو کیف
وہ ساقی تیرے ساغر میں کہاں ہے
اگر مے حسن ہے تو عشق فاروقؔ
خمار بادۂ شعلۂ فشاں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.