زباں پہ آہ نہ سینے پہ داغ لایا میں
زباں پہ آہ نہ سینے پہ داغ لایا میں
تمہاری بزم سے کیا نامراد آیا میں
سراغ مہر و محبت کا ڈھونڈیو نہ کہیں
کہ ان کی راکھ ہوا میں بکھیر آیا میں
زمیں کی شمعوں سے جب دل کو روشنی نہ ملی
فلک سے چاند ستارے اتار لایا میں
خیال و فکر کی آوارگی ارے توبہ
نکل گیا جو کہیں ہاتھ ہی نہ آیا میں
ہزار قافلے مرگ و حیات کے گزرے
نہ درد نے کبھی تھاما نہ مسکرایا میں
شباب پر تھا چمن انتخاب گل کیسا
تمام پھول نظر میں سمیٹ لایا میں
کوئی سفر سا سفر تھا کوئی تھی باٹ سی باٹ
رہ حیات پہ دو گام چل نہ پایا میں
بجائے نالہ رضا بارہا ہوا ایسا
غموں کی شورش پیہم پہ مسکرایا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.