Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ضرورت

MORE BYنادیہ عنبر لودھی

    شام کے ڈھلتے منظر نامے سے چند امید کے جگنو چننا کسے مرغوب نہیں ہے۔ لیکن تنہائی اس کے قدموں میں حائل تھی۔ اس کا نام سارہ تھا۔ عام پاکستانی عورتوں کی طرح اسے بھی جوان ہونے پر بیاہ دیا گیا۔ شادی اس کی ضرورت نہیں تھی بس اس کے ماں باپ کی خواہش تھی۔ مشرقی معاشرہ عورت کے لیے کامیابی کا ایک ہی معیار مقرر کرتا ہے وقت پر شادی اور نباہ۔ یعنی مسلسل سمجھوتہ ۔ اسے بھی اسی سمجھوتے کی بھینٹ چڑ ھا دیا گیا۔

    وقت گزرتا گیا۔ فرد کے جذبات کی تسکین نہ بھی ہو پائے تو یہ اس دوغلے معاشرے کا مسئلہ نہیں ہے - ہر وہ عورت جو شوہر کے گھر میں رہتی ہے اس سماج میں کامیاب ترین ہے۔ دل میں جلتی آگ کا دھواں نہیں اٹھتا۔ کسی شادی شدہ عورت کے والدین کے لیے یہ تمغہ ِ فخر بھی ہے کہ ان کی بیٹی شوہر کے گھر میں آباد ہے کبھی کبھی آبادی کے پسِ پردہ بربادی ہماری آنکھیں دیکھ نہیں پاتی یا شاید ہم دیکھنا نہیں چاہتے۔ مفادات کی پٹی کے آر پار ہمیشہ اندھیرا ہوتا ہے۔

    سارہ کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی تھا۔ شوہر کے نام پر ایک بے حس انسان سے اس کا پالا پڑا ہوا تھا۔ شروع شروع میں سارہ اپنے پیار سے اس راکھ کے ڈھیر میں کسی چنگاری کی تلاش کرتے کرتے تھکتی نہ تھی۔مگر رفتہ رفتہ یہ تلاش بے دلی اور آخرِ کار بے زاری پر مُنتج ہوئی۔ گزرتا وقت اس کا ولولہ بھی ساتھ لے گیا۔ اب اس کے دل اور دماغ پر مایوسی نے بسیرا کر لیا تھا۔

    خواہش کا رنگ خواب سے زیادہ گہرا ہوتا ہے البتہ یہاں خواہش اور خواب دونوں بے رنگ تھے۔ کبھی کبھی اس راکھ کے ڈھیر میں اچانک چلنے والی ہوا چنگاری بھڑکا دیتی۔ تو اس کے صبر کے بند ٹوٹنے لگتے۔

    یہ اس صورت میں ہوتا جب افسردگی دل اور جان پر حاوی ہو جاتی ایسے میں سارہ کے دل میں دبی ہوئے محرومیاں ایک ایک کر کے بیدار ہو جاتیں۔ وہ بھی ایک ایسا ہی دن تھا۔ اس کے دل اور دماغ پر چھائی افسردگی بڑھتی جارہی تھی۔ وہ بہت اداس تھی۔

    اسے اس وقت ایک مرد کی شدید طلب تھی اس کے سارے بدن میں میٹھا میٹھا سا درد تھا۔ لہو کی یہ طلب فطری تھی۔ خود سپردگی کی خواہش اسے اپنی طرف بلانے لگی۔ کروٹیں بدلتے بدلتے اس کی آنکھ کبھی لگ جاتی کبھی کُھل جاتی۔

    گزشتہ رات بھی اسی حالت میں گزری تھی۔ اس آدھی نیند اور پوری طلب کی کشمکش میں - وہ بھرے بھرے جسم کی پر کشش عورت تھی۔ خوب صورت چہرہ اور متناسب جسم۔ اس کی کمر پتلی اور کولہے نمایاں تھے۔ پشت کے بَل لیٹتی تو کولہوں کی گولائیاں مزید ابھر آتیں۔ سائیڈ لیتی تو کمر درمیان سے گہری ہو جاتی اور کولہے مزید اونچے لگنے لگتے۔ سوتے، جاگتے، کروٹیں بدلتے، اونگھتے، خواب دیکھتے وہ اٹھ کھڑ ی ہوئی۔ مذہب سے بغاوت اس کے لہو میں دوڑنے لگی۔ بشری تقاضوں نے ایسا مجبور کیا کہ صبر و ضبط کی مُورت چٹخ کے ٹوٹ گئی۔ یہ کیسا مذہب ہے جو کسی عورت پر اس قدر پا بندی لگاتا ہے کہ وہ ایک ازدواجی وظیفے سے عاری مرد کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائے۔ ایسا مرد جو اس کی تسکین نہیں کر سکتا۔

    اس کے جوان بدن کی فطری ضروریات کی تکمیل کے لیے مذہب کے پاس کوئی حل نہیں ہے۔ اسے خود اپنے بدن سے نظر چرانی مشکل ہوگئی۔ اس نے ایک نظر اپنے بَھر پُور جسم پر ڈالی اور دوسری نگاہ اپنی مجبوریوں پر۔ ایک ٹھنڈی آہ بھری اور بستر چھوڑ دیا۔

    اسے بہت سارے کام نپٹانے تھے۔ کاموں میں لگ کے وہ اس کیفیت سے وقتی طور پر نکل آئی۔ شام ہوئی تو شوہر گھر آ گیا۔

    اس کی محرومیوں کا جہان شوہر نامی برقی قمقمے نے پھر روشن کر دیا۔ اس کا دل چاہا شوہر کو زور کا دھکا دے۔اور اس دھکے میں ہِجر کا سارا درد بھر دے۔یا کہیں دور بھاگ جائے، بہت دور۔

    کسی کی بانہوں میں چھپ جائے۔ کسی کے سینے سے لگ جائے۔ کسی کے پیار میں ڈوب جائے۔ لیکن یہ ممکن نہیں تھا۔ بے شمار مرد اس کے ایک اشارے منتظر تھے۔ اس کے لیے دیدہ و دل فراش کیے بیٹھے تھے۔ مگر اس کے قدموں میں تو زنجیریں تھیں مذہب نام کی زنجیریں۔ سماج نام کی زنجیریں۔

    انسان معاشرے کے خوف سے بہت ساری تِشنہ خواہشات کو سینے میں دبا لیتا ہے وہ آخرت کے ڈر سے گناہ کا راستہ نہیں چنتا۔ وہ ماں باپ کی محبت میں اپنی آرزوؤں کا گلا گُھونٹ دیتا ہے۔ وہ کلستے ہوئے دو بارہ بستر پر ڈھیر ہو گئی۔

    سونے جاگنے، کروٹیں بدلنے، اونگھنے، خواب دیکھنے اور تڑپنے کے لیے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے