زیر پا جادۂ گماں رکھا
زیر پا جادۂ گماں رکھا
میری منزل کو بے نشاں رکھا
اس نے قربت کی انتہا میں بھی
ایک پردہ سا درمیاں رکھا
چاہئے تھا قدم کہاں رکھنا
اور ہم نے قدم کہاں رکھا
خود رکا ہوں جگہ جگہ لیکن
زندگی کو رواں دواں رکھا
اس نے کیا کاروبار عشق کیا
جس نے مد نظر زیاں رکھا
گل کھلے ہیں وہاں وہاں عاصمؔ
پاؤں اس نے جہاں جہاں رکھا
- کتاب : لفظ محفوظ کرلئے جائیں (Pg. 70)
- Author : عاصم واسطی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2020)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.