ذکر جب جب تمہارا نکلے گا
لفظ لفظ استعارا نکلے گا
برق کے انتظار میں نہ رہو
سنگ رگڑو شرارہ نکلے گا
چین سے ڈوبنے نہ دے گا مجھے
کوئی تنکا سہارا نکلے گا
اچھی فہرست ہے قوافی کی
ایک تو شعر پیارا نکلے گا
غم ہستی کا بھی اسد جز مرگ
اور کوئی تو چارہ نکلے گا
لاٹری دیکھتے ہیں ایسے روز
جیسے نمبر ہمارا نکلے گا
کس نے سوچا تھا اپنا سورج اننتؔ
اربوں میں ایک تارا نکلے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.