زندگی کی راہوں میں موڑ ایسے آتے ہیں
زندگی کی راہوں میں موڑ ایسے آتے ہیں
غیر کام آتے ہیں اپنے منہ چھپاتے ہیں
صرف اپنی شرطوں پر زندگی گزاری ہے
ہم کہاں زمانے کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں
ہم نے خون سے اپنے اس چمن کو سینچا ہے
آپ کی طرح باتیں ہم نہیں بناتے ہیں
ہم کو آج بھی ان کی یاد جب ستاتی ہے
پلکوں کی منڈیروں پر اشک جھلملاتے ہیں
تم فرازؔ آنکھوں میں لے کے اشک آئے ہو
دیکھنا یہ ہے کتنے دام وہ لگاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.