زندگی سونپی تھی جن کو وہ جواری نکلے
زندگی سونپی تھی جن کو وہ جواری نکلے
ہم نے سمجھا انہیں رہبر وہ شکاری نکلے
کوششیں کیں تھیں بہت شمع جلانے کی مگر
سب ہی دنیا میں اندھیروں کے پجاری نکلے
ہار جانے کا کوئی خوف نہیں تھا لیکن
میرے دشمن مرے اعصاب پہ طاری نکلے
کل تلک جو ہمیں خیرات دیا کرتے تھے
ہائے محشر میں وہی لوگ بھکاری نکلے
میں اگر آہ بھروں ان کو ہنسی آتی ہے
میرے احباب تو احساس سے عاری نکلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.