زندگی تجھ کو رو رہے ہیں ہم
زندگی تجھ کو رو رہے ہیں ہم
گولیاں کھا کے سو رہے ہیں ہم
سانس اٹکی ہوئی ہے سینے میں
اس پہ اک بوجھ ڈھو رہے ہیں ہم
آپ تو اس طرح نہ دکھ دیتے
آپ کے ساتھ تو رہے ہیں ہم
ایک دکھ جاگتا ہے پہلو میں
ایک مدت سے سو رہے ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.