زلف میں مونہہ کو چھپایا نہ کرو
زلف میں مونہہ کو چھپایا نہ کرو
شام کو صبح میں لایا نہ کرو
ننگ رکھتے ہو اگر آنے سے
کوئی بولا کے بلایا نہ کرو
تم کو گر عشق سے میرے ہے عار
یوں تم اپنے کو بنایا نہ کرو
دل سے آئینہ کو ہے کیا نسبت
یوں اسے مونہہ کو لگایا نہ کرو
غمزہ سے نیزہ مژہ سے لے خدنگ
ہم ضعیفوں کو ملایا نہ کرو
سخت بے کل ہیں وے طفل سرشک
ان یتیموں کو رولایا نہ کرو
وہم ہستی سے اگر ہو آگاہؔ
یوں تم اپنے جو جتایا نہ کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.