Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ظلمات شب ہجر کی آفات ہے اور تو

مصحفی غلام ہمدانی

ظلمات شب ہجر کی آفات ہے اور تو

مصحفی غلام ہمدانی

MORE BYمصحفی غلام ہمدانی

    ظلمات شب ہجر کی آفات ہے اور تو

    جو دم ہے غنیمت ہے کہ پھر رات ہے اور تو

    اک ہم سے ہی ملنے میں تأمل ہے وگرنہ

    غیروں سے وہی تیری ملاقات ہے اور تو

    یاں روز سیاہ و شب تاریک ہے اور ہم

    واں آئینۂ باغ طلسمات ہے اور تو

    مر جانے کی جا ہے کہ صنم دو دو پہر تک

    ہر اک سے سر بام اشارات ہے اور تو

    سو باتیں ہوئیں تو نہ ملا اپنے سے اے دل

    کیا بات ہے تیری کہ وہی بات ہے اور تو

    نے حور نہ انساں نہ پری اور نہ فرشتہ

    جس حسن و صباحت میں تری گات ہے اور تو

    زندان فراق و لب خاموش ہے اور ہم

    سیر چمن و حرف و حکایات ہے اور تو

    ہووے گا نہ یہ ہستئ فانی کا بکھیڑا

    اک روز یہ ہوگا کہ تری ذات ہے اور تو

    نومید نہ ہو ہجر میں اے مصحفیؔ اس سے

    دو دن کو وہی لطف و عنایات ہے اور تو

    کڑھ مت کہ فراغت کی بھی آ جائے ہے ساعت

    پھر مان دوانے وہی اوقات ہے اور تو

    مأخذ :
    • کتاب : kulliyat-e-mas.hafii(Vol-4)(pdf) (Pg. 236)
    • Author : Ghulam hamdani Mashafi
    • مطبع : Qaumi council baraye -farogh urdu (2005)
    • اشاعت : 2005

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے