بڑا اداس سفر ہے ہمارے ساتھ رہو
بڑا اداس سفر ہے ہمارے ساتھ رہو
بس ایک تم پہ نظر ہے ہمارے ساتھ رہو
ہم آج ایسے کسی زندگی کے موڑ پہ ہیں
نہ کوئی راہ نہ گھر ہے ہمارے ساتھ رہو
تمہیں ہی چھانو سمجھ کر ہم آ گئے ہیں ادھر
تمہاری گود میں سر ہے ہمارے ساتھ رہو
یہ ناؤ دل کی ابھی ڈوب ہی نہ جائے کہیں
ہر ایک سانس بھنور ہے ہمارے ساتھ رہو
زمانہ جس کو محبت کا نام دیتا رہا
ابھی اجانی ڈگر ہے ہمارے ساتھ رہو
ادھر چراغ دھوئیں میں گھرے گھرے ہیں کنورؔ
ادھر یہ رات کا ڈر ہے ہمارے ساتھ رہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.