چوٹوں پے چوٹ دیتے ہی جانے کا شکریہ
چوٹوں پے چوٹ دیتے ہی جانے کا شکریہ
پتھر کو بت کی شکل میں لانے کا شکریہ
جاگا رہا تو میں نے نئے کام کر لئے
اے نیند آج تیرے نہ آنے کا شکریہ
سوکھا پرانا زخم نئے کو جگہ ملی
سواگت نئے کا اور پرانے کا شکریہ
آتیں نہ تم تو کیوں میں بناتا یہ سیڑھیاں
دیوارو میری راہ میں آنے کا شکریہ
آنسو سا ماں کی گود میں آ کر سمٹ گیا
نظروں سے اپنی مجھ کو گرانے کا شکریہ
اب یہ ہوا کہ دنیا ہی لگتی ہے مجھ کو گھر
یوں میرے گھر میں آگ لگانے کا شکریہ
غم ملتے ہیں تو اور نکھرتی ہے شاعری
یہ بات ہے تو سارے زمانے کا شکریہ
اب مجھ کو آ گئے ہیں منانے کے سب ہنر
یوں مجھ کنورؔ سے روٹھ کے جانے کا شکریہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.