اس طرح کب تک ہنسے گا گائے گا
اس طرح کب تک ہنسے گا گائے گا
ایک دن بچہ بڑا ہو جائے گا
آ گیا وہ پھر کھلونے بیچنے
سارے بچوں کو رلا کر جائے گا
ہر سمے ایمان داری کی ہی بات
ایک دن یہ آدمی پچھتائے گا
فائلیں یدی میز پر ٹھہریں نہیں
دفتروں کے ہاتھ کیا لگ پائے گا
ریس جیتیں گی یہاں بیساکھیاں
پاؤں والا دوڑتا رہ جائے گا
- کتاب : Hindustani Gazle.n
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.