پھول کو خار بنانے پے تلی ہے دنیا
پھول کو خار بنانے پہ تلی ہے دنیا
سب کو انگار بنانے پہ تلی ہے دنیا
میں مہکتی ہوئی مٹی ہوں کسی آنگن کی
مجھ کو دیوار بنانے پہ دلی ہے دنیا
ہم نے لوہے کو گلا کر جو کھلونے ڈھالے
ان کو ہتھیار بنانے پہ تلی ہے دنیا
جن پہ لفظوں کی نمائش کے سوا کچھ بھی نہیں
ان کو فن کار بنانے پہ تلی ہے دنیا
ننھے بچوں سے کنور چھین کے بھولا بچپن
ان کو ہوشیار بنانے پہ تلی ہے دنیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.