پوری ہوئی امید بھی اب تو کہیں چلو
پوری ہوئی امید بھی اب تو کہیں چلو
تم ہو چکے شہید بھی اب تو کہیں چلو
تم نے کیا تھا خون تب اپنے وجود کا
تھا ایک چشم دید بھی اب تو کہیں چلو
تم کو خدا کے نام پہ لائے تھے جو یہاں
وہ جا چکے مرید بھی اب تو کہیں چلو
کل تک تمہاری آنکھ سے جو دیکھتے تھے لوگ
دشوار ان کی دید بھی اب تو کہیں چلو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.