سہارے کے لیے تنکا بہت ہے
سہارے کے لیے تنکا بہت ہے
محبت کا تو اک لمحہ بہت ہے
بھلے ہی منہ سے ہم کچھ بھی نہ بولیں
مگر دل سے تجھے چاہا بہت ہے
بہت ہی کم تجھے دیکھا ہے ہم نے
مگر سچ ہے تجھے سوچا بہت ہے
سنے گا وہ اگر دل سے کہو گے
اسے اک بار ہی کہنا بہت ہے
بہت کچھ جاننا باقی ہے روشنؔ
یوں اپنے آپ کو جانا بہت ہے
- کتاب : Gazal,Dushyant Ke Bad
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.