طنزیہ مزاحیہ مضامین
طنز اور مزاح در اصل سماج کی ناہمواریوں سے پھوٹتا ہے۔ اگر کسی معاشرے کو صحیح طور پر جاننا ہو تو اس معاشرے میں لکھا گیا طنزیہ، مزاحیہ ادب پڑھنا چاہیے۔ اردو میں بھی طنزیہ مزاحیہ ادب کی شاندار روایت رہی ہے۔ مشتاق احمد یوسفی، پطرس بخاری، رشید احمد صدیقی اور بے شمار ادیبوں نے بہترین مزاحیہ، طنزیہ تحریریں لکھیں۔ ریختہ پر یہ گوشہ اردو میں لکھی گئیں خوبصورت اور مشہور طنزیہ مزاحیہ تحریروں سے آباد ہے۔ پڑھیے اور زندگی کو خوشگوار بنائیے۔