افطاری کا انتظام
ماہ رمضان میں ایک بار پروفیسر حمید احمد خاں، ڈاکٹر سعید اللہ اور پروفیسر عبدالواحد، علامہ اقبال کے گھر پر حاضر ہوئے۔ کچھ دیر بعد مولاناعبدالمجید سالک اور مولانا غلام رسول مہربھی تشریف لے آئے۔ افطاری کے وقت علامہ نے گھنٹی بجاکر نوکر کو بلایا اور اس سے کہا،
’’افطاری کے لئے سنگترے، کھجوریں، کچھ نمکین اور میٹھی چیزیں جو ہوسکے سب لے آؤ۔‘‘
سالک نے عرض کیا،
’’افوہ! اتنا سامان منگوانے کی کیا ضرورت تھی؟‘‘
علامہ نے مسکراتے ہوئے فرمایا، ’’سب کچھ کہہ کر ذرا رعب تو جمادیں، کچھ نہ کچھ تو لائے گا۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.