ڈگری پر ڈگری
علامہ اقبال نے جب کیمبرج یونیورسٹی سے بی۔ اے کرلیا تو ان کے بڑے بھائی نے انہیں لکھا کہ ’’اب بیرسٹری کا کورس پورا کرکے واپس آجاؤ۔‘‘ لیکن علامہ کا اراداہ پی ایچ ڈی کرنے کا تھا۔ اس لیے انہوں نے بھائی کو لکھا کہ ’’کچھ رقم بھیجئے تاکہ جرمنی جاکر ڈاکٹری کی سند لے لوں۔‘‘
انہیں دنوں میں وہ ایک روز سیالکوٹ میں اپنے بے تکلف دوستوں کی صحبت میں بیٹھے ہوئے تھے۔ کسی نے ان سے دریافت کیا۔
’’کیوں شیخ صاحب! سنا ہے اقبال نے ایک اور ڈگری لی ہے؟‘‘
ان کے بھائی نے جواب دیا،
’’بھئی کیا بتلاؤں، ابھی تو وہ ڈگریوں پر ڈگریاں لئے جارہا ہے۔ خدا جانے ان ڈگریوں کا اجراء کب ہوگا؟‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.