Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک صراحی، چھ گلاس اور مولانا صاحب

دیوان سنگھ مفتون

ایک صراحی، چھ گلاس اور مولانا صاحب

دیوان سنگھ مفتون

MORE BYدیوان سنگھ مفتون

    سردار دیوان سنگھ مفتونؔ ایڈیٹر ’’ریاست‘‘ کو کسی ریاست کے مہاراجہ نے صراحی اورچھ گلاس کا وہسکی سیٹ تحفے میں بھجوایا۔ اس پر جو نقاشی کی گئی تھی وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ مفتون صاحب نے ایک دن تھری اسٹار برانڈی کی بوتل منگائی، اس صراحی میں ڈال کر ابھی آدھا پیگ ہی انڈیلا تھا کہ بابائے اردو مولانا عبدالحق کے بھائی شیخ ضیاء الحق تشریف لے آئے۔ سردار صاحب نے فورا دوسرا گلاس منگایا اور مولانا کو پیگ بناکر پیش کیا۔ مولانا کے دوسرے پیگ کے ساتھ سردار صاحب نے بھی چھوٹے پیگ سے ساتھ دیا۔ مولانا نے پانچ بڑے پیگ پینے کے بعد صراحی، جس میں ابھی نصف بوتل برانڈی موجود تھی، اٹھائی اور اپنے تھیلے میں ڈال کر کرسی سے اٹھے اور فرمانے لگے، ’’اچھا سردار صاحب! آداب! اجازت دیجئے۔‘‘ مفتون نے پوچھا، ’’مولانا یہ صراحی تھیلے میں کیوں رکھ لی ہے؟‘‘

    مولانا نے بڑی معصومیت سے جواب دیا، ’’سردار جی یہ صراحی آپ کے پاس تو رہے گی نہیں۔ کوئی نہ کوئی اسے لے جایے گا اور جب کسی کو لے ہی جانا ہے تو پھر میں ہی کیوں نہ لے جاؤں۔‘‘

    مفتون نے ایک زور دار قہقہہ لگایا اور کہا، ’’ٹھہریے، چھ گلاس بھی ساتھ لیتے جائیے۔‘‘

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے