جگر صاحب یہ مسجد نہیں ریسٹورنٹ ہے
ایک بار جگرؔ، شوکتؔ تھانوی اور مجروحؔ سلطانپوری دوپہر کے وقت کہیں کام کے لیے باہر نکلے تھے تو ارادہ کیاگیا کہ نماز ادا کی جائے۔ شوکتؔ صاحب ایک کام کے لیے چلے گے۔ جگرؔ صاحب مسجد کے بجائے ایک ریسٹورنٹ میں جا گھسے۔
مجروحؔ نے کہا، ’’جگر ؔ صاحب یہ مسجد نہیں ریسٹورنٹ ہے۔‘‘
جگرؔ نے جواب دیا، ’’مجھے معلوم ہے۔ سوچا کہ وقت تنگ ہے۔ اللہ کو تو خوش کر نہیں سکتا۔ اس کے بندوں کو ہی خوش کرلوں، آئیے۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.