جوش کی گھڑی مجاز کا گھڑا
جوش ملیح آبادی بالعموم شراب پیتے وقت ٹائم پیس سامنے رکھ لیتے اور ہر پندرہ منٹ کے بعد نیا پیگ بناتے تھے لیکن یہ پابندی اکثر تیسرے چوتھے پیگ کے بعد ’’نذر جام‘‘ ہوجاتی تھی۔
ایک صحبت میں انہوں نے پہلا پیگ حلق میں انڈیلنے کے بعداپنے ٹائم پیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مجاز سے کہا،
’’دیکھو مجاز! میں کتنی باقاعدگی سے شراب پیتا ہوں۔ اگر تم بھی گھڑی سامنے رکھ کر پیا کرو،تو بد احتیاطی سے محفوظ رہو گے۔‘‘
مجاز اسی وقت چہکتے ہوئے بولے،
’’گھڑی تو کیا جوش صاحب! میرا بس چلے تو گھڑا سامنے رکھ کر پیا کروں۔۔۔!‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.