میں نماز پڑھ رہا تھا، لاحول تو نہیں
ایک روز داغؔ نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک صاحب ان سے ملنے آئے اور انہیں نماز میں مشغول دیکھ کر لوٹ گئے، اسی وقت داغؔ نے سلام پھیرا۔ ملازم نے کہا، ’’فلاں صاحب آئے تھے واپس چلے گئے۔ ‘‘فرمانے لگے۔’’ دوڑ کر جا، ابھی راستے میں ہوں گے۔‘‘ وہ بھاگا بھاگا گیا اور ان صاحب کو بلا لایا۔ داغؔ نے ان سے پوچھا کہ ’’آپ آکر چلے کیوں گئے؟‘‘ وہ کہنے لگے، ’’آپ نماز پڑھ رہے تھے، اس لیے میں چلا گیا۔‘‘ داغؔ نے فوراً کہا، ’’حضرت! میں نماز پڑھ رہا تھا، لاحول تو نہیں پڑھ رہا تھا جو آپ بھاگے۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.